Call for Papers – Maghrib aur Islam (Issue No. 51)

تحقیقی مضمون لکھیے

‘مجلّہ ‘مغرب اور اسلام

مدیر: پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد

 

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے شش ماہی مجلہ ’مغرب اور اسلام‘ کا آغاز ۱۹۹۹ء  میں ہوا اور  اب تک اپنی نوعیت کے اس منفرد  مجلے کے  ۴۹ شمارے آ چکے ہیں۔ اس مجلّے کے مدیر معروف مفکر  پروفیسر ڈاکٹر انیس احمدہیں۔ مجلہ کا مقصد مغربی تہذیب اور اسلام کے درمیان جاری مباحث کی تفہیم  اور علمی انداز میں تہذیبی مکالمے کو آگے بڑھانا ہے تاکہ اسلامی فکر کی  نمائندگی کرتے ہوئے انسانیت، رواداری، عدل اور باہمی احترام کی بنیاد پر معاشرتی و سیاسی مسائل کے حل کی راہیں تجویز کی جا سکیں۔ اس کا ہر شمارہ ایک الگ موضوع کا احاطہ کرتا ہے۔

 

مجلہ “مغرب اور اسلام”  کا شمارہ نمبر  ۵۱ مندرجہ ذیل عنوان پر ہو گا : جنس اور صنف کا مغربی بیانیہ

 

یہ موضوع مغربی معاشروں میں جنس (sex) اور صنف (gender) سے متعلق بدلتے ہوئے رجحانات و معیارات کے جائزے،  مسلم اور دیگر  غیرمغربی تہذیبوں میں اس موضوع سے متعلق نظریات اور انسانی زندگی پر اس کے اثرات سے متعلق مباحث پر مشتمل  ہے۔ اس موضوع پر ادارہ آپ کے علمی و تحقیقی مضمون کا منتظر ہے۔

ہدایات

  • مضمون طبع زاد (original) ہو، نہ تو پہلے سے طبع شدہ ہو اور نہ ہی کہیں اور طباعت کے لیے زیرِ غور ہو۔
  • مضمون نگار علمی تحقیق کے اصولوں کی پاسداری کرے۔ مصادر و مآخذ کے حوالے مسلسل فٹ نوٹس کی شکل میں رائج اصولوں کے مطابق دیے جائیں۔
  • مضمون اردو زبان میں اور ایم ایس ورڈ میں ٹائپ کیا گیا ہو۔
  • مضمون کے ساتھ مقالہ نگار کے کوائف اور رابطے کی تفصیل ایک الگ صفحے میں فراہم کی جائے۔
  • مضمون جمع کروانے کی آخری تاریخ اکتیس دسمبر (۳۱ دسمبر2023ء) ہے۔
  • مضمون جمع کروانے کی نہ تو کوئی فیس ہے اور نہ ہی لکھنے والے کو کوئی ادائیگی کی جائے گی۔
  • مجلّے کی کمیٹی مقالہ جات کی جانچ کے بعد ان میں بہتری کے لیے تجاویز دے سکتی ہے۔ صرف منتخب مضامین ہی مجلے کا حصہ بنیں گے۔
  • تلخیصی خاکے (abstract) کی طوالت ۲۵۰-۳۰۰ الفاظ تک ہو اور مقالہ ۳۵۰۰-۵۰۰۰ الفاظ پر مشتمل ہو۔

برائے رابطہ:

سید ندیم فرحت
(معاون مدیر)
journal-MI@ips.net.pk